پاکستانی روپےکے مقابلے میں ڈالر کی اونچی اڑان کا سلسلہ جاری ہے اور آج انٹربینک میں ڈالر کا بھاؤ تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔
انٹربینک میں کاروبارکے اختتام پر ڈالرکا بھاؤ 236 روپے 2 پیسے ہے،کاروباری دن میں ڈالرکا بھاؤ 3 روپے 9 پیسے بڑھا ہے۔
اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ 4 روپے بڑھ کر 241 روپے ہے۔
قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر مرتضیٰ سید نے بھی ایک بیان میں کہا تھا کہ عالمی معیشت میں کئی بحران بیک وقت ابھرتے نظر آ رہے ہیں، سیاسی بے یقینی کی وجہ سے فیصلہ سازی میں نقصان دہ تاخیر ہوئی۔