کراچی: ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج پھر ڈالر 2 روپے مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے ساتھ ہی روپے کی قدر میں مزید کمی آ گئی۔ انٹر بینک میں ڈالر مزید 2 روپے مہنگا ہو کر 223 روپے 42 پیسے پر بند ہوا۔
Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/1Q8cIaX7IR pic.twitter.com/HO8Nlc9tIP
— SBP (@StateBank_Pak) September 7, 2022
انٹر بینک میں رواں ہفتے ڈالر 4 روپے 44 پیسے مہنگا ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپے مہنگا ہو کر 234 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز بھی انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک روپے 56 پیسے کا اضافہ ہوا تھا اور رواں ہفتے کاروبار کے پہلے روز بھی ڈالر کی قیمت میں 88 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔