عامر لیاقت مرحوم کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کی گرفتاری پر ان کی والدہ نے بشریٰ اقبال پر بیٹی کو اغوا کرانے کا الزام لگادیا۔
دانیہ شاہ کی والدہ سلمیٰ نجی میڈیاسے گفتگو کے دوران بیٹی کی گرفتاری پر بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئیں اور عامر لیاقت کی سابقہ پہلی اہلیہ پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ بشریٰ ہی ہے جس نے سب کچھ کیا ہے، بشریٰ ہی ہے جس نے کیس کیا، بشریٰ نے ہی عامر لیاقت کو قتل کروایا اور اب میری بیٹی کو اغوا کروایا ہے۔
دانیہ کی والدہ نے بتایا کہ کئی پولیس والے ہمارے گھر میں گھسے، ہمیں مارا اور کہا کہ آپ کا پڑوسیوں سے جھگڑا ہوا ہے، آپ لوگ صدر تھانے آجائیں اس کے بعد پولیس والے دانیہ کو بغیر کپڑے تبدیل کیے لے گئے لیکن جب ہم تھانے وہاں پہنچے تو وہاں کوئی نہیں تھا۔