شاہنواز دھانی نے اپنے گینگ کے نام کے لیے عوام سے تجویز مانگ لی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے ٹیم میں گینگ بنالیا ہے۔

مائیکرو بلاکنگ سائٹ ٹوئٹر پر کئے گئے پیغام میں شاہنواز دھانی نے اپنے گینگ میں ٹیم کے جارحانہ مزاج بیٹر ٹم ڈیوڈ کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ کلب میں آپ کا خیر مقدم ہے۔

انہوں نے عمران طاہر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے گینگ میں اضافہ ہورہا ہے۔

https://twitter.com/ShahnawazDahani/status/1495486784024756228?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1495486784024756228%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fjang.com.pk%2Fnews%2F1053089

شاہنواز دھانی نے اپنے مداحوں سے کہا کہ کیا آپ اس گینگ کے لیے اچھا نام تلاش کرنے میں ہماری مدد کر سکتے ہیں۔

خیال رہے کہ عمران طاہر اور شاہنواز دھانی وکٹ لینے کے بعد منفرد انداز میں جشن مناتے ہوئے گراؤنڈ میں دوڑتے ہیں۔

گزشتہ روز اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے میچ میں ٹم ڈیوڈ نے بھی دانش عزیز کی وکٹ لینے کے بعد اسی انداز میں خوشی کا اظہار کیا جیسے عمران طاہر اور شاہنواز دھانی کرتے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیون کے 29ویں میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں