عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی کے بعد پھر اضافہ ہوگیا۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق عالمی مارکیٹ میں برینٹ آئل کی قیمت7 فیصد اضافے کے بعد 105ڈالرفی بیرل ہوگئی۔
اس کے علاوہ WTI خام تیل کی قیمت7 فیصد سے زائد کے اضافے کے بعد 102.2ڈالر پر آگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق یوکرین میں فوجی آپریشن نہ روکنے کے روسی اعلان کے بعد عالمی مارکیٹ میں خام تیل منہگا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی تھی۔