کرسٹیانو رونالڈو ایک بڑے معاہدے کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے

اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو سعودی عرب پہنچ گئے، دارالحکومت ریاض پہنچنے پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اپنی فیملی کے ہمراہ پرائیوٹ طیارے میں ریاض پہنچے جہاں انہیں ایک شاندار ہوٹل میں ٹھہرایا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبالر آج ایک بڑی تقریب میں سعودی کلب النصر کے ساتھ معاہدے پر دستخط کریں گے۔

ریاض میں کرسٹیانو رونالڈو کو خوش آمدید کہنے کے لیے بل بورڈز بھی لگائے گئے جبکہ مداح اس موقع پر بے حد خوش دکھائی دے رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو معاونین کو بھی اپنے ساتھ لائے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں