قومی کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کے شیڈول کا اعلان

پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔

سری لنکا کرکٹ نے تاخیر کے بعد اب ٹیسٹ سیریز کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کیا۔

اعلان کردہ شیڈول میں ایک وارم اپ میچ اور دو ٹیسٹ میچز شامل ہیں، تین روزہ وارم اپ میچ 11 سے 13 جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

اس کے بعد دو ٹیسٹ میچز ہوں گے، پہلا ٹیسٹ میچ سولہ جولائی سے بیس جولائی تک گال میں ہو گا جب کہ دوسرا ٹیسٹ میچ چوبیس سے اٹھائیس جولائی تک کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم چھ جولائی کو سری لنکا پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور سری لنکا کے مابین ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کے اعلان میں تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں