جنوبی سوڈان میں اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس نے قتل کے الزام میں گائے کو گرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق گائے گزشتہ دنوں فارم کے باہر ٹہل رہی تھی کہ اس دوران اس نے 12 سالہ بچے پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پرہی جاں بحق ہوگیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق بچے کو قتل کرنے والی گائے اور اس کے مالک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کو قتل کرنے والی گائے کے خلاف مقدمہ چلایا جائے گا تاہم یہ اس ملک کا پہلا انوکھا واقعہ نہیں ہے جب انسان کو قتل کرنے کے الزام میں کسی جانور کو گرفتار کیا گیا ہے اس سے قبل مینڈھے کو 45 سالہ خاتون کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔