پاکستان میں کرونا سےمتعلق تمام پابندیاں ختم

این سی او سی کےسربراہ اور وفاقی وزیراسد عمر نے بتایا ہے کہ ملک بھر میں کرونا سےمتعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں۔

بدھ کو اسلام آباد میں این سی او سی میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ ملک بھر میں کرونا سےمتعلق تمام پابندیاں ختم کردی گئی ہیں تاہم ویکسین لگوانے سے متعلق پابندیاں برقرار رہیں گی۔

اسد عمر نے بتایا کہ کرونا کے مثبت کیسز کی شرح میں کمی نظرآرہی ہے، اسپتال میں آنے والے مریضوں کی تعداد بھی کمی ہوگئی ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان نے کرونا کو جیسے ہینڈل کیا اس کو پوری دنیا نے بھرپورانداز میں سراہا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں