پاکستان میں پانچویں لہر کے دوران کورونا وائرس کے کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں 46 ویں نمبر پر ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیسز کی شرح 2 اعشاریہ56 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ مزید 5 کورونا مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 856کیسز سامنے آئے ہیں، جبکہ مزید 1 ہزار 756 مریض اس سے شفایاب ہو گئے۔
Statistics 28 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 33,357
Positive Cases: 856
Positivity %: 2.56%
Deaths :5
Patients on Critical Care: 1052— NFRCC (@NFRCCofficial) February 28, 2022
پاکستان بھر میں اب تک 30 ہزار 178 کورونا وائرس کے مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس کے کُل مریضوں کی تعداد 15 لاکھ 9 ہزار 360 ہو چکی ہے۔
ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 35 ہزار 898 زیرِ علاج مریضوں میں سے 1 ہزار 52 کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 14 لاکھ 43 ہزار 284مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔