پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 14 اموات، 1207 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا سے اموات کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس سے مزید 14 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 1207کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ملک میں کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 15 لاکھ 7 ہزار 656 ہو گئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار153 ہوگئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں53 ہزار 625 کورونا ٹیسٹ کیے گئے اور مثبت کیسز کی شرح 2.25 فیصد پر پہنچ گئی۔

سندھ میں کورونا کے کیسز کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار ، خیبر پختونخوا میں 2 لاکھ 15ہزار936 ، پنجاب میں 5 لاکھ 789 ہزار ، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار240 ، بلوچستان میں 35 ہزار 322، آزاد کشمیر میں 42 ہزار 909 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 461 ہوگئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں