بیرون ملک سےکراچی پہنچنے والے 200 سے زائد مسافروں میں کورونا کی تشخیص

بیرون ملک سےکراچی ائیر پورٹ پہنچنے والے سیکڑوں افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق 13 جنوری تا 17 فروری کے دوران بیرون ممالک سے آنے والے 204 مسافروں میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ متاثرہ مسافرسعودی عرب، متحدہ عرب امارات، بھارت، بحرین، قطر اور برطانیہ سے کراچی پہنچے تھے۔

اعداد و شمار کے مطابق سب سے زیادہ 139 کورونا مثبت مسافر سعودی عرب سے آئے جس کے بعد تمام متاثرہ مسافروں کوگھروں پر قرنطینہ کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں