ملک میں کورونا سے مزید 20 اموات، 847 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد: ملک میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 20 افراد جان سے گئے جبکہ 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,173 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,508,504 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 847 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 08 ہزار 504 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 67 ہزار 309 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 01 ہزار 108 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 16ہزار 051، اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 292، بلوچستان میں 35 ہزار 325، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 473 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 42 ہزار 946 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس مزید 20 افرادزندگی کی بازی ہار گئے، جس کے بعد کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 173 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا وائرس سے سب سے زیادہ خیبرپختونخوا میں 09 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ سندھ میں 05، پنجاب میں 04 اور اسلام آباد میں 02 مریض انتقال کرگئے۔

کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,497 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8067، خیبرپختونخوا میں 6246، اسلام آباد میں 1011، بلوچستان میں 375 اور گلگت بلتستان میں 190 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 787 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 36 ہزار 803 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1,113 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 2.11 فیصد رہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,236 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 41 ہزار 528 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 40 ہزار 127 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے847 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 26 لاکھ 393ہزار595افراد کے کوروناٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں