پاکستان میں کوروناسے اموات تھم گئیں

پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر دم توڑنے لگی، گزشتہ 8دنوں میں کورونا سے ایک مریض جاں بحق ہوا۔اب تک کورونا سے ہلاکتوں کی تعداد30ہزار 362ہو گئی ہے ،ملک بھر میں اس وقت 39ہزار 768کورونا کے مریض ہیں جن میں سے 269کی حالت تشویشناک ہے ۔

حکومتی اعدادو شما رکے مطابق پاکستان سے اب تک 15لاکھ 26ہزار 728کورونا کے مریض سامنے آئے جن میں سے 14لاکھ 86ہزار960مریض صحتیاب ہو چکے ہیں،اس وقت ملک میں 39ہزار768کورونا کے مریض ہیں۔

گزشتہ روز 21ہزار 437افرا د کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے صرف68افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ،کورونا کے ایک دن میں مثبت کیسز کی شرح 0.31فیصد رہی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں