مہلک عالمی وبا ء کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں مزیدایک شخص جاں بحق ہوگیا ،اموات 30361تک پہنچ گئیں. گذشتہ 24 گھنٹوں میں 285 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
این آئی ایچ کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 75 لاکھ 61 ہزار 288 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 30 ہزار 167 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 14 لاکھ 86 ہزار 113 مریض شفایاب ہوچکے ہیں جبکہ 365 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
COVID-19 Statistics 3 Apr 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 30,167
Positive Cases: 285
Positivity %: 0.94%
Deaths: 01
Patients on Critical Care: 365— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) April 3, 2022
گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 285 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 15 لاکھ 25 ہزار 466 ہوگئی، پنجاب میں 5 لاکھ 5 ہزار 127، سندھ میں 5 لاکھ 75 ہزار 683، خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ 19 ہزار 106، بلوچستان میں 35 ہزار 476، گلگت بلتستان میں 11 ہزار 710، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 88 جبکہ آزاد کشمیر میں 43 ہزار 276 کیسز رپورٹ ہوئے۔
پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں ایک شخص جاں بحق ہوا جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 30 ہزار 361 ہوگئی.
پنجاب میں 13 ہزار 558، سندھ میں 8 ہزار 97، خیبرپختونخوا میں 6 ہزار 322، اسلام آباد میں ایک ہزار 23، بلوچستان میں 378، گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں 792 مریض جان کی بازی ہارچکے ہیں۔