ملک بھر میں کورونا کے 789 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہلک وائرس کے باعث 4 مزید شہری انتقال کرگئے۔
قومی ادارہ صحت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 15 لاکھ 57 ہزار 234 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 30 ہزار 503 وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے۔ شرحِ اموات 4 فیصد پر برقرار ہے۔
گزشتہ 1 روز میں کورونا کی تشخیص کیلئے 21 ہزار 741 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ مثبت کیسز کا تناسب 3.63 فیصد رہا۔ ملک میں کورونا کے 160 مریض انتہائی نگہداشت میں ہیں۔
COVID-19 Statistics 04 August 2022
Total Tests in Last 24 Hours: 21,741
Positive Cases: 789
Positivity %: 3.63%
Deaths: 04
Patients on Critical Care: 160— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) August 4, 2022