ملک میں کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران 04 اموات، 075 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران 04 افراد جان سے گئے جبکہ 075 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 30,368 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,527,486 ہوگئی۔

این آئی ایچ نے کورونا وائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 075 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 15 لاکھ 27 ہزار 486 ہوگئی۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق کوروناوائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 5 لاکھ 76 ہزار 642 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 5 لاکھ 05 ہزار 757 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 02 لاکھ 19 ہزار 397، اسلام آباد میں ایک لاکھ 35 ہزار 165، بلوچستان میں 35 ہزار 483، گلگت بلتستان میں11ہزار 736 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 43 ہزار 306 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھرمیں گزشہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 04 افراد زندگی کی بازی ہار گئےجس کے بعد کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 368 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کوروناوائرس سے سب سے زیادہ سندھ میں 03 اموات رپورٹ ہوئیں، اس کے علاوہ پنجاب میں ایک مریض انتقال کرگیا۔

این سی او سی کے مطابق کوروناسے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 13,560 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 8101، خیبرپختونخوا میں 6323، اسلام آباد میں1023، بلوچستان میں 378 اور گلگت بلتستان میں 191 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 792 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

این آئی ایچ کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 03 ہزار 322 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 215 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 0.35 فیصد رہی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 089 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 14 لاکھ 93 ہزار 796 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل انسٹیوٹ آف ہیلتھ کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 21 ہزار 278 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 075 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 27 لاکھ 965 ہزار 862 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں