کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے معروف گلوکاروں کا خصوصی گانا ریلیز

کورونا ویکسین کو فروغ دینے کیلئے معروف گلوکارعاطف اسلم اور گلوکارہ شئے گِل پرسکون اور روح کو چھولینے والی آواز میں امید اور استقامت کا ایک حوصلہ افزاء پیغام دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو کو ہدایتکار سرمد کھوسٹ نے انتہائی خوبصورت انداز میں تخلیق کیا ہے۔

گانے کی کے آغاز میں ویڈیو میں ماسک پہنے طلباء کے ایک گروپ کو دکھایاگیا ہے جو پچھلے دو سالوں کے دوران کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے کی گئی جدوجہد پر ایک ڈرامہ پیش کر رہا ہے۔

جس میں فرنٹ لائن ورکرز کے ساتھ ساتھ ان لوگوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے جو بیماری کی وجہ سے انتقال کر گئے ہیں.

جبکہ اس گانے کو نامور مصنف محمد حنیف نے لکھے ہیں، جوکہ اپنی کتابوں ’اے کیس آف ایکسپلوڈنگ مینگوز‘ اور ’آر لیڈی آف ایلیس‘ کے لیے بہت مشہور ہیں۔

اس گانے میں پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس گانے کا ٹیزر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ’اسلام آباد میں موجود امریکی سفارت خانہ نےکانز میں نامزد پاکستانی فلم ڈائریکٹر سرمد کھوسٹ کے ساتھ شراکت داری کی تاکہ کورونا ویکسینیشن اور بوسٹر شاٹس کو فروغ دینے کے لیے ایک خصوصی گانا پیش کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں