کرونا کیسز میں ایک بار پھر اضافے کے پیش نظر پاکستان نے ڈومیسٹک فلائٹس میں فیس ماسک کا استعمال دوبارہ لازمی قرار دے دیا۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی نے مقامی پروازوں میں ماسک کے استعمال سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سول ایوی ایشن کا فیصلہ فوری طور نافذ العمل ہوگا۔
کرونا سے متعلق دیگر گائیڈ لائیزمیں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی تاہم تمام ائیر لائنز کو نئے حکمنامے پر فوری عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کرونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 3.19 فیصد ہوگئی ہے۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ ) کے مطابق ملک میں24گھنٹے میں کرونا مریض بھی انتقال کرگیا ہے۔
ملک بھرمیں کرونا کے مزید435 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 24گھنٹے کے دوران 13ہزار644ٹیسٹ کیے گئے۔