چینی صدر شی جن پنگ کا طیارہ حادثے کی تحقیقات کا حکم

چین میں طیارے کے حادثے میں ہلاکتوں کی تصدیق کردی گئی، تاہم تعداد نہیں بتائی گئی۔ خبر ایجنسی کے مطابق طیارے میں 132 مسافر اور عملے کے 9 افراد سوار تھے۔ 

طیارہ حادثے پر چین کے صدر شی جن پنگ نے حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق صدر شی جن پنگ نے حادثے کی فوری تحقیقات کا بھی حکم دے دیا۔

چائنا سول ایوی ایشن کے مطابق گوانگ ژو جانے والی فلائٹ کا دوران سفر رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ چائنا ایسٹرن  کے مطابق چین میں طیارہ حادثے کی وجہ کی تحقیقات جاری ہے۔  

اس حوالے سے چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایئرلائن حکام احتیاطاً اپنے تمام 787-800 جیٹ طیارے گراؤنڈ کرے گا۔

بوئنگ کمپنی نے کہا کہ ابتدائی رپورٹس سے آگاہ ہیں، مزید معلومات اکٹھی کررہے ہیں۔ 

خبر ایجنسی نے بتایا کہ چائنا ایسٹرن ایئر لائنز نے اپنی ویب سائٹ کو بلیک اینڈ وائٹ کرلیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں