چین کی روس پر عائد پابندیوں کے خلاف سہولت کاری کی تردید

چین نے روس پر عائد پابندیوں کے خلاف سہولت کاری کی تردید کر دی۔

چین کا کہنا ہے کہ روس پر عائد امریکی اور یورپی پابندیوں کے خلاف بیجنگ ماسکو کے لیے کوئی آسانیاں پیدا نہیں کر رہا۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک عہدیدار کے مطابق چین جان بوجھ کر ایسا کچھ نہیں کر رہا، جس سے روس کے لیے آسانی پیدا ہو سکے۔

ان کا کہنا ہے کہ تاہم چین پابندیوں کی مخالفت کرتا ہے کیونکہ ان کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوتے ہیں۔

بیجنگ حکومت کا یہ بیان یورپی یونین اور چینی رہنماؤں کے کل ہونے والے آن لائن سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔

اس اجلاس میں یورپی رہنماؤں نے چین کو خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ یوکرین کی جنگ میں ماسکو کی مدد کرنے کی صورت میں چینی یورپی اقتصادی تعلقات متاثر ہو سکتے ہیں۔

چین نے یوکرین میں فوجی مداخلت کرنے پر ابھی تک اپنے اتحادی ملک روس کی کوئی مذمت نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں