چین اور بھارتی فوجیوں‌کے درمیان سرحد پر جھڑپیں، کئی فوجی زخمی

بھارت اور چین کی فوجوں میں سرحد پر پھرجھڑپیں ہوگئیں۔ دونوں جانب فوجی زخمی ہوئے ہیں۔

فرانسیسی خبررساں ایجنسی نے رپورٹ کیا ہے کہ 9 دسمبر کو اروناچل پردیش سے متصل چین بھارت سرحد پردونوں فوجوں میں ہلکی جھڑپ ہوئی۔

رپورٹ کے مطابق جھڑپوں میں کم از کم 6 بھارتی فوجی معمولی زخمی ہوئے۔ بھارت میڈیا نے خبر کی تصدیق کی ہے۔

واقعہ کے بعد دونوں فوجوں میں رابطہ منقطع ہوا۔ جس کے بعد ایک بھارتی کمانڈر نے چینی ہم منصب سے امن وامان کی بحالی کے لیے بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں