عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مُسلسل دوسرے روز بھی کمی کے بعد تیل سستا ہوگیا۔
چین میں کورونا کے پھیلاؤ اورعالمی معیشت میں سست روی سے تیل کی طلب کم ہونے باعث مزید چار ڈالر سستا ہوا ہے۔
برطانوی برینٹ آئل 4.82 ڈالر سستا ہوکر فی بیرل قیمت78.41 ڈالر ہوگئی ہے جبکہ گزشتہ روز فی بیرل قیمت 82.34 ڈالر ریکارڈ کی گئی تھی۔
امریکی خام تیل بھی 4.82 ڈالر سستا ہوگیا جس کے بعد فی بیرل تیل کی قیمت 72.84 ڈالر پرآگئی جبکہ گزشتہ روز فی بیرل تیل کی قیمت 76.93 ڈالر تھی۔