چین میں کورونا کی تشویشناک صورتحال کے باعث ایشین گیمز ملتوی

چین میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورتحال کے باعث رواں سال ہونے والے ایشین گیمز ملتوی کردئیے گئے۔

چینی میڈیا کے مطابق ایشین گیمز کا 19 واں ایڈیشن کا انعقاد 10 سے 25 ستمبرتک ہینگ زو میں ہونا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اولمپک کونسل آف ایشیا گیمز کے باضابطہ التواء کا اعلان جلد کرے گی۔

واضح رہے کہ منتظمین نے گزشتہ مہینے کہا تھا کہ مشرقی چین کے شہر ہانگ زو نے ایشین گیمز اور ایشین پیرا گیمز کیلئے تقریباً 56 مقابلے کے مقامات کی تعمیر مکمل کر لی ہے۔

تاہم انہوں نے اشارہ کیا کہ وائرس کنٹرول پلان کے تحت ایونٹس منعقد کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو بیجنگ سرمائی اولمپکس کے “کامیاب تجربے سے سیکھا ہے۔

واضح رہے کہ جن کا انعقاد فروری میں کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں