نائیجیریا کے جنوب میں واقع پورٹ ہار کورٹ شہر میں ایک چرچ میں منعقد ایک خیراتی تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک ہوگئے۔
نائیجیریا کی ریاست رِیورز کے دارالحکومت پورٹ ہار کورٹ کے پولیس ترجمان گریس اِرِنج کوکو نے بتایا کہ چرچ میں کھانا لینے آئے سیکڑوں لوگ دروازہ توڑ کر اندر گھسے جو بھگدڑ مچنے کا سبب بنا، کئی افراد نے پورٹ ہار کورٹ پولو کلب میں رسائی حاصل کرنے کے لیے جمعے کے روز سے ہی قطاریں لگا لیں تھیں۔
پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ پورٹ ہار کورٹ پولو کلب میں کے مقام پر سالانہ کی بنیادوں پر ایک چرچ کی جانب سے خیراتی تقریب کا انعقاد کیا جاتا ہے، جبکہ آج لوگ وہاں جلدی آگئے تھے اور ان میں سے کچھ کی جانب سے بے صبری کے مظاہرے سے بھگدڑ مچی، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور صورتحال کا جائزہ لے رہی ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔