چیئرمین پی سی بی رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجا کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نئے چیئرمین پی سی بی کے لیے 2 نام دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ گورننگ بورڈ دونوں ناموں سے ایک نام تجویز کرے گا۔

اس سے قبل اسٹاف سے ملاقات کے دوران چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انہیں کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اب ہم سب کو کام کی طرف متوجہ ہونا ہے۔

ذرائع کے مطابق رمیز راجا کے اسٹاف کی ساتھ تقریباً 15 منٹ تک ملاقات جاری رہی.

اپنا تبصرہ بھیجیں