برطانیہ اور شمالی آئر لینڈ اسمبلی میں مقامی کونسلز کے انتخابات کیلئے ووٹ ڈالنے کا عمل جاری ہے۔
برطانیہ بھر کی 140 کونسلز میں چار ہزار350 نشستوں جبکہ سکاٹ لینڈ کی 32 اور ویلز کی 22 کونسلز کی تمام نشستوں پر مقابلہ ہوگا۔
شمالی آئر لینڈ میں رائے دہندگان مقامی پارلیمنٹ کی نوے نشستوں کیلئے حق رائے دہی استعمال کریں گے۔
پولنگ اسٹیشنز مقامی وقت کے مطابق رات دس بجے بند ہوں گے۔