آئی سی سی نے مینز پلیئررینکنگ جاری کردی ہے۔
آئی سی سی رینکنگ میں قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم بدستور پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں بہترین پرفارمنس دینے کے بعد بابراعظم کے پوائنٹس میں اضافہ ہوا ہے۔
Pakistan skipper Babar Azam continues his reign at the 🔝 of the @MRFWorldwide ICC Men's ODI Player Rankings for batters 👏
Details 👇 https://t.co/JhYcAfegLy
— ICC (@ICC) August 17, 2022
بابر اعظم نے نیدرلینڈز کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں 74 رنز کی اننگز کھیلی تھی جس کی بدولت ان کے رینکنگ پوائنٹس میں مزید بہتری آئی ہے اور ان کے پوائنٹس 891 ہوگئے ہیں۔
ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم تیسرے نمبر پر ہیں اور ان کے 879 پوائنٹس ہیں۔
ٹی 20 رینکنگ میں بھی بابر اعظم پہلے نمبر پر ہیں اور ان کے 818 پوائنٹس ہیں۔
ون ڈے رینکنگ میں پاکستان کے اوپننگ بلےباز امام الحق کے 800 پوائنٹس ہیں اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں۔ ویرات کوہلی 767 پوائنٹس کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔
فخر زمان کے 710 پوائنٹس ہیں اور ان کا 11 واں نمبر ہے۔