پاکستان قومی ٹیم کے کپتان مصباالحق نے کہا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کمزور کرنے کی سازش کی جا رہی ہے جو نہیں ہو نا چاہیے۔
لاہور میں میڈیا سے گفقومیتگو میں مصباح نے کہا کہ پریس کانفرنسز میں جو سوالات ہو رہے ہیں وہ سب دیکھ رہے ہیں، اگر کوئی فیصلہ کرنا ہے تو کھلاڑی ، سلیکشن کمیٹی اور بورڈ مل بیٹھ کر آرام سے فیصلہ کر لیں۔
انہوں نے تینوں فارمیٹ میں الگ الگ کپتانوں کی تجویز کی بھی مخالفت کی اور کہا کہ الگ الگ کپتان بنانے سے آپ بہت زیادہ چیزوں کو ہلا جلا دیں گے، ہمارے ہاں الگ الگ کپتان کرنے سے مقابلے بازی شروع ہو جاتی ہے، سیاسی ماحول بن جاتا ہے اور چیزیں آسان نہیں رہتی ہیں صورتحال کا جائزہ لیں، اگر آپ کو لگتا ہے کہ تبدیلیاں ہونی ہیں تو کر لیں، پوری ٹیم ڈسٹرب ہو یہ نہیں ہونا چاہیے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے مل کر فیصلے کریں۔
سابق کپتان نے کہا کہ ٹیسٹ کی ٹیم بہت مشکل سے بنتی ہے، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں جو پرفارمنس رہی ہے وہ سب کے سامنے ہے، آپ نے اس میں تبدیلیاں کر دیں، پاکستان کو تو ٹیسٹ میچز بھی کم ملتے ہیں۔ چار چار تبدیلیاں کریں کے تو اس سے بیٹنگ اور بولنگ یکسر تبدیل ہو جائے گی۔
تبدیلیوں سے نتائج حاصل نہیں ہو سکتے، وائٹ بال کرکٹ میں پاکستان ٹیم بلاشبہ ایک طاقت ور نام ہے ۔