پاکستانی کامیڈین اور اداکار ارسلان نصیر نے ایشیا کپ سپر فور مرحلے میں ہونے والے پاک بھارت میچ پر دلچسپ تبصرہ کیا ہے۔
گزشتہ روز پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز جو عموماً بیٹنگ کے لیے چھٹے یا ساتویں نمبر پر آتے ہیں وہ حیران کن طور پر چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے اور اس وقت محمد رضوان پہلے سے وکٹ پر موجود تھے۔
فخر زمان کے آؤٹ ہونے کے بعد نواز آئے اور آتے ساتھ ہی چھا گئے، چوکوں چھکوں کی برسات نے دیکھنے والوں کے ہوش اڑا دیے، نواز نے 20 گیندوں پر 42 رنز کی دھواں دھار اننگز کھیلی جس میں 6 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔
اسی حوالے سے ارسلان نصیر نے ٹوئٹ کی کہ ‘بابر اعظم کی فارم دراصل بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے نہیں بلکہ محمد نواز نے چوری کی’۔
Babar ki form Kohli ne nahi, Muhammad Nawaz ne chorri ki hai 😉#INDvsPAK2022 #PakvsIndia #PAKvIND #AsiaCup #Asiacupt20
— Arsalan Naseer (@ArslanNaseerCBA) September 4, 2022
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوشل میڈیا صارفین اس خیال کا اظہار کر رہے ہیں کہ بابر اعظم ایشیا کپ میں فارم سے آؤٹ ہوگئے ہیں اور ویرات اپنی فارم میں واپس آچکے ہیں تو کوہلی نے بابر کی فارم لے لی ہے کیونکہ دونوں نے ٹورنامنٹ سے پہلے آپس میں مصافحہ کیا تھا۔