آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔
میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 28 اعشاریہ 5 اوووز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔
برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔
Australia win the first ODI by 8 wickets.#AUSWvPAKW | #BackOurGirls https://t.co/2NKBnaTfhl pic.twitter.com/3GkyFH7ARY
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 16, 2023
آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔
پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔
آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔