مسلسل ناکامی اور خراب کارکردگی پر آصف علی کے بعد حیدر علی کو بھی نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں باہر بٹھانے کا امکان ہے۔
حیدر علی ٹی 20 کرکٹ میں مسلسل ناکام ہورہے ہیں، گزشتہ 10 میچز میں انہوں نے 8.2 کی اوسط سے 82 رنز بنائے ہیں۔
ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت اور زمبابوے کے خلاف انتہائی ناقص بیٹنگ اور فیلڈنگ کرنے والے حیدر علی کو نیدر لینڈز کے خلاف میچ میں ڈراپ کئے جانے کا قوی امکان ہے۔
اتوار کو کھیلے جانے والے میچ میں حیدر علی کی جگہ فخر زمان قومی فائنل پلئنگ الیون میں شامل ہوں گے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ نیدر لینڈز کے خلاف بابر اعظم کے ہمراہ محمد رضوان کی جگہ فخر اوپننگ کرسکتے ہیں۔