پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم اور دیگر کھلاڑی ایشیا کپ میں شرکت کرنے کے بعد دبئی سے نجی ایئرلائن کے ذریعہ لاہور گئے۔
پیر اور منگل کی درمیانی شب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نجی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے لاہور پہنچے۔
بابر اعظم کے ہمراہ نسیم شاہ، آصف علی،عثمان قادر،چیئرمین کرکٹ بورڈ رمیز راجہ اور کرکٹ بورڈ کا دیگر عملہ بھی وطن واپس پہنچ گیا۔
بابراعظم کی ایئرپورٹ آمد پر انھیں دیکھ کر مداحوں نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔
کھلاڑیوں کے استقبال کے لیے اُن کے اہل خانہ بھی ایئرپورٹ پر موجود تھے۔
اس موقع پر سخت سیکیورٹی حصار میں کھلاڑیوں کو ان کی گاڑیوں تک پہنچایا گیا تاہم کچھ مداحوں نے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفیاں بھی لیں۔