ایشیا کپ2022؛ پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست

ایشیا کپ 2022 کے اہم میچ میں بھارت نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

دبئی میں کھیلے جارہے اس میچ میں بھارت نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم 19.5اوورز میں 147 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔

بھارت کی تباہ کن بولنگ کے سامنے کوئی بلے باز زیادہ دیر تک کریز پر نا ٹھر سکا۔

پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، افتخار احم 28، شاہنواز دھانی 16 جبکہ کپتان بابر اعظم، نائب کپتان شاداب خان نے 10،10 رنز بنائے۔

بھارت کی جانب سے بھونیشور کمار نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،جبکہ ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔

پاکستان کی جانب سے دیا گیا ہدف بھارت نے آخری اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔

بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی اور رویندرا جڈیجہ نے 35،35 رنزبنائے،،سوریا کماری یادو 18 جبکہ ہاردک پانڈیا 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد نواز نے 3 جبکہ نسیم شاہ نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ایونٹ میں پاکستان اپنا دوسرا اور آخری گروپ میچ 2 ستمبر کو ہانگ کانگ کے خلاف کھیلے گا، ٹورنامنٹ کا فائنل 11 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں