ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے10کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ٹویٹ کرتےہوئے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے منظور ہونے والی یہ رقم خیبرپختونخوا کے نظام صحت کی بہتری کیلئے خرچ ہوگی۔
اس رقم سے اسپتالوں میں صحت کی خدمات بہتر بنانے میں مدد لی جائے گی جب کہ ادویات کی سپلائی چین کا انتظام بہتر بنانا بھی ہوگا۔
#ADBNews: ADB has approved a $100 million loan to strengthen the quality of secondary health care in Pakistan's Khyber Pakhtunkhwa province: https://t.co/GD7D9fv3rY pic.twitter.com/M4tp2VIrZv
— Asian Development Bank (@ADB_HQ) September 22, 2022
اے ڈی بی نے بتایا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے بعد اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے اور سیلابی پانی کے باعث بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔