آسیان وزرائے خارجہ کا یوکرین میں جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ

آسیان رکن ملکوں کے وزرائے خارجہ نے یوکرین میں جنگ فوری ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ صورتحال شدید خراب ہونے پر پریشان ہیں، یقین ہے کہ پرامن بات چیت کی اب بھی گنجائش موجود ہے۔

آسیان پرامن مذاکرات کیلئے تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔

واضح رہے کہ آسیان کے بیان میں روس کا نام نہیں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب روس کےنائب وزیرخارجہ سرگئی ریابکوف کا کہنا ہے کہ روس امریکا کے ساتھ رابطے جاری رکھے ہوئے ہے، امریکا کیساتھ رابطے زیادہ تر سفارت خانوں کے ذریعےجاری ہیں۔

بیلاروس میں یوکرین کے ساتھ بات چیت کے نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

 روسی نائب وزیرخارجہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پُراعتماد ہیں کہ یوکرین میں روسی فوجی آپریشن کے اہداف پوری طرح حاصل کر لیے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں