امریکا میں مسلمان ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونیکی شرح میں بڑا اضافہ

امریکا میں مسلم ووٹرز کے رجسٹرڈ ہونے کی شرح میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق مڈٹرم الیکشن سے پہلے مسلم مرد اور خواتین کی بڑی تعداد نے خود کو ووٹرز کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرالیا۔

2016 کے صدارتی انتخابات میں مسلم امریکی شہریوں کے خود کو ووٹر کی حیثیت سے رجسٹرڈ کرانے کی شرح 60 فیصد تھی جو اس سال بڑھ کر81 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

اس مرتبہ مختلف عہدوں پر الیکشن لڑنے والے مسلم امیدواروں کی تعداد بھی ماضی سے کہیں زیادہ ہے۔

مزید برآں اس بار مختلف ریاستوں میں ایوان،کونسل اور بورڈ سمیت مختلف عہدوں پر منتخب ہونے کے لیے بھی مسلم امریکیوں کی بڑی تعداد میدان میں ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں