واشنگٹن: امریکا نے یوکرین کے لیے مزید فوجی امداد کا اعلان کردیا۔
خبرایجنسی کے مطابق نئی امداد یوکرین کے لیے 2.5 ارب ڈالر کی فوجی امدادی پیکج کا حصہ ہے۔
امریکی محکمہ دفاع کے مطابق سیکڑوں بکتربند گاڑیاں، راکٹ اور آرٹلری شیل یوکرین بھیجے جائیں گے، امدادی پیکج میں بریڈلےفائٹنگ گاڑیاں اور 90 اسٹرائیکر آرمرڈ پرسنل کیریئرز شامل ہیں۔
اس کے علاوہ بارودی سرنگوں سے محفوظ بنانے والی53 گاڑیاں، ہائی موبیلیٹی آرٹلری راکٹ سسٹمز کے اضافی گولہ بارود، دفاعی سسٹم، آرٹلری راؤنڈزبھی امریکی امداد کا حصہ ہیں۔
خبرایجنسی کے مطابق امریکا نے یوکرین کو اب تک27.4 ارب ڈالر سے زائد سکیورٹی امداد فراہم کی ہے۔