امریکی ریاست نیو میکسیکو کے جنگلات میں آتشزدگی،2 افراد ہلاک

امریکا کی ریاست نیو میکسیکو کےگاں روئیدوسو کے جنگلات میں لگنے والی آگ کے نیتجے میں 2 افراد ہلاک ہو گئے ۔

چینی خبر رساں ادارے نے روئیدوسو کے ترجمان کیری گلیڈن کے حوالے سے بتایا کہ جنگلات میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں 2افراد ہلاک جبکہ 207 گھر جل کر راکھ ہو گئے ہیں ۔

فائر بریگیڈ کاعملہ آگ کوزیادہ آبادی والے علاقوں تک پہنچنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہے جبکہ آگ تیز ہواوں کے باعث شمال مشرقی علاقوں کی جانب بڑھ رہی ہے۔

نیومیکسیکو کے اخبارالبوکرک جرنل کی رپورٹ کے مطابق روئیدوسو اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے تقریبا 4,500 رہائشیوں کو علاقہ چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں