علی ظفر کا موجودہ صورت حال پر سیاستدانوں کو اہم مشورہ

پاکستان کے معروف گلوکار علی ظفر نے ملک کی موجودہ صورت حال پر سیاستدانوں کو اہم مشورہ دے دیا۔

انہوں نے ٹوئٹر پر جاری کردہ پیغام میں کہا کہ خدا کا واسطہ مذہب کو سیاست کے لیے استعمال کرنا چھوڑ دیں، ایک دوسرے کی ذاتی کردار کشی کے بجائے لوگوں کی فلاح و بہبود پر تمام تر قوت کا استعمال کریں۔

گلوکار نے کہا کہ بچپن سے یہی دیکھتے آئے ہیں کہ دنیا مریخ پر پیر جمانے کے منصوبے بنا رہی ہے اور ہم زمین پر فساد کررہے ہیں۔

علی ظفر کا کہنا تھا کہ اپنے دلوں میں رحم پیدا کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں