اکشے اور عمران ہاشمی کی فلم سیلفی کا پوسٹر جاری

بالی وڈ کی نئی آنے والی ایکشن تھرلر فلم سیلفی کا پہلا پوسٹر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں اکشے کمار اور عمران ہاشمی تکرار کرتے دکھائی دیں گے۔

بالی وڈ اداکار Akshay Kumar نے انسٹاگرام پر فلم کا موشن پوسٹر شئیر کیا۔

کیپشن میں لکھا مداح ایک ستارہ بناتے ہیں تو ایک ستارے کو توڑ بھی سکتے ہیں۔ جانیے کیا ہوتا ہے جب کوئی پرستار ستارے کے خلاف ہو جاتا ہے۔ دیکھیے سیلفی 24 فروری کو سنیما گھروں میں۔

پوسٹر میں بیک گراونڈ موسیقی جنگل تیرا مجھے کہتا ہے شیر کے ساتھ دونوں اداکار آمنے سامنے کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ پوسٹر میں فلم کی ریلیز کی تاریخ بھی واضح کی گئی ہے۔

سنسنی خیز تھرلر سے بھرپور اس ڈرامہ فلم کو راج مہتا نے ڈائریکٹ جبکہ پروڈیوس کرن جوہر نے کیا ہے۔

فلم میں Akshay Kumar ایک مشہور شخصیت کا کردار ادا کرنے جا رہے ہیں جب کہ imraan Hashmi اس مشہور شخصیت کے ایک مداح کے روپ میں پولیس اہلکار کا کردار ادا کریں گے۔

رپورٹ کے مطابق فلم سیلفی کو 24 فروری 2023 کو سینما گھروں میں ریلیز کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں