افغانستان: کابل میں 2 مختلف مقامات پر دھماکے، 5 افراد زخمی

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو مختلف مقامات پر دھماکے ہوئے ہیں، جن میں 5 افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

افغان میڈیا کے مطابق پہلا دھماکا قلعہ نو میں ایک تعلیمی مرکز ممتاز ٹریننگ سینٹر کے سامنے ہوا۔

دوسرا دھماکا عبدالرحیم شہید اسکول کے سامنے ہوا، جب طلبا باہر نکل رہے تھے۔

افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ممتاز ٹریننگ سینٹر پر دستی بم سے دھماکا کیا گیا، جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔

افغان وزارت داخلہ نے عبدالرحیم شہید ہائی اسکول کے قریب دھماکے کی تصدیق کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں