افغانستان، ایران سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد شروع

افغانستان اور ایران سے ٹماٹر، پیاز کی درآمد شروع ہو گئی، رات باب دوستی کے راستے ٹماٹر لے کر ٹرک افغانستان سے پاکستان آیا۔

باب دوستی پر ٹماٹر اور پیاز کے مزید ٹرک کلیئرنس کے منتظر ہیں، سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ٹرکوں کو بغیر ٹیکس ادا کیے چھوڑنے کے احکامات نہیں ملے ہیں۔

دوسری جانب ملک میں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح 27.3 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

آلو، ٹماٹر، سبزیوں، دالوں، انڈوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

ٹماٹر 52.8 فیصد، دال مونگ 15.2 فیصد، سبزیاں 13.44 فیصد، دال ماش 12.4 فیصد، دال مسور 11.7 فیصد مہنگی ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں