ایشیاکپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان سے شکست کے بعد افغان شائقین سیخ پا ہوگئے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں ٹی ٹوئنٹی ایشیاکپ 2022 جاری ہے جس کے سپر فور مرحلے کا میچ پاکستان اور افغانستان کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔
اس میچ میں پاکستان نے ناقابل یقین فتح اپنے نام کی جب کہ پاکستانی آخری نمبر کے بلے باز نسیم شاہ نے 2 گیندوں پر 2 چھکے لگاکر میچ کا اختتام کیا جو افغان شائقین سے برداشت نہ ہوا۔
میچ کے اختتام پر افغان شائقین نے اپنا غصہ اسٹیڈیم میں موجود پاکستانی شائقین پر نکالنا شروع کردیا جب کہ میچ کے دوران بھی افغان بولرز کافی جذباتی نظر آئے۔
پاکستان کے معروف صحافی مرتضی علی شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح افغان شائقین کرسیاں برسا رہے ہیں جب کہ ان کا نشانہ پاکستانی شائقین ہیں۔
Violence #PAKvAFG pic.twitter.com/nAsY8LnG9r
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 7, 2022
افغان شائقین کے اس رویے پر پاکستانی صارفین نے بھی غصے کا اظہار کیا ہے جب کہ کئی صارفین نے انہیں ’نمک حرام‘ قرار دیا ہے۔
Namak Haram lanat ho haramioo ap pr shame on you #PAKvAFG #PakvsAfg #asifali #NaseemShah #namakharam #iPhone14Pro #BabarAzam pic.twitter.com/Ki76Z5Z08E
— Mohsin Rahu (@ShahzadRazaque) September 7, 2022
ایک صارف نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’آج کی شکست کے بعد افغان شائقین، وہ بھول گئے جب پاکستان نے ان نمک حراموں کی تربیت کے لیے اپنی اکیڈمیوں میں انہیں مفت تربیت دی تھی، یہ وہ 40 سال بھی بھول گئے جب پاکستان نے افغان مہاجرین کے لیے اپنے بارڈر کھول دیے تھے‘۔