عامر لیاقت کے پوسٹ مارٹم کا معاملہ پھرعدالت پہنچ گیا

عامرلیاقت حسین مرحوم کے پوسٹ مارٹم کامعاملہ پھرعدالت پہنچ گیا۔

شہری کی درخواست پرسندھ ہائیکورٹ نےعامرلیاقت حسین کی بیٹی سمیت فریقین کو 29 اگست کیلئے نوٹس جاری کردیئے، دانیہ ملک کے وکیل نے نوٹس وصول کرلیے، دوران سماعت دانیہ ملک کی والدہ بھی کمرہ عدالت میں موجود رہیں۔

سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس صلاح الدین پنہور نے درخواست گزار سے پوچھا آپ کا کیا تعلق ہے عامر لیاقت سے؟، آپ ورثامیں نہیں، کیسے عدالت آسکتے ہیں؟ ایسے تو کسی بھی شخص کا پوسٹ مارٹم کروانے چلے جائیں گے؟ پوسٹ مارٹم کرانے کا اختیار مجسٹریٹ کا ہے۔

عبدالاحد ایڈووکیٹ نے بتایا وہ بطورشہری پیش ہوئے ہیں اس حوالے سےعدالتی فیصلے بھی موجود ہیں، درخواست گزار نے کہا ابھی تک عامرلیاقت کی موت کا مقدمہ درج ہوا، نہ ہی میڈیکل رپورٹ میں انتقال کی وجہ سامنے آئی۔

درخواستگزار نے کہا عامر لیاقت کے انتقال پر شکوک پیدا ہو چکے ہیں، پولیس بھی پوسٹ مارٹم چاہتی ہے، سیشن کورٹ نے پوسٹ مارٹم سے متعلق درخواست مسترد کی ہے۔

عدالت نے عامر لیاقت کی بیٹی، پراسیکیوٹر جنرل سندھ کو 29 اگست کیلئےنوٹس جاری کردیے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں