فلسطین میں کورونا کی وبا کے پھیلائومیں اضافہ ہونے لگا، گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں 2366نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔
اسرائیلی وزارت صحت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران فلسطینی علاقوں میں کورونا کے 19 مریض چل بسے جبکہ2366 نئے کیسز کی تصدیق کی گئی ۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 2162مریض صحت یاب ہوئے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مجموعی طورپر 10402 افراد کے کورونا ٹیسٹ لیے گئے۔غزہ کی پٹی میں کورونا کے 1527 نئے کیسز سامنے آئے جبکہ غرب اردن میں 839 افراد کے کورونا کا شکار ہونے کی تصدیق کی گئی۔گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں 10 افراد کورونا سے فوت ہوئے جب کہ غرب اردن میں 9 مریض دم توڑ گئے۔