بنگلہ دیش میں نوول کروناوائرس کے نئے کیسز میں کمی آ نے کے بعد اسکول اور کالجز ڈیڑھ سال سے زائد عرصہ تک بند رہنے کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں ۔
دارالحکومت ڈھاکہ اور ملک کے دیگر علاقوں میں تعلیمی ادارے نوول کروناوائرس کی سخت پابندیوں کے ساتھ محتاط انداز میں دوبارہ کھل گئے ہیں جن میں چہرے پر ماسک پہننا، کلاس رومز میں سماجی دوری کیلئے کرسیوں کی محدود تعداد شامل ہے۔