افغان بارڈر پولیس نےکہا ہے کہ افغان حکومت نےطورخم سرحدی گزرگاہ سے پیدل آمدورفت کو بحال کردیا ہے۔
گزشتہ روز افغان پولیس نے سرحد پر پیدل آمدروفت پر پابندی عائد کردی تھی جسے اب بحال کردیا گیا ہے۔
سرحد کھلنے کے بعد افغانستان سے پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی شروع ہوگئی جبکہ افغان شہریوں کو بھی وطن واپس جانے کی اجازت مل گئی۔