حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوی میں زمزم کے کولر واپس رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔
مدینہ منورہ میں حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد نبوری کے تمام حصوں میں آب زمزم کے کولروں کو واپس رکھنے کی منظوری دیدی ہے۔ اس سلسلے میں صحت کے پہلو سے تمام حفاظتی تدابیر اور احتیاطی اقدامات پر عمل درامد کیا جائے گا۔
https://www.instagram.com/p/CTxlQ85qMAl/?utm_medium=copy_link
یاد رہے کہ کرونا کی وبا کے سبب تقریباً دو سال سے زیادہ عرصہ پہلے ان کولروں کو ہٹا دیا گیا تھا۔’اب جبکہ حالات قابو میں ہیں اور ملک کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے ویکسین لے رکھی ہے تو احتیاطی تدابیر کے ساتھ کولروں کی واپسی کی اجازت مل گئی ہے‘۔
حرمین کے امور کی جنرل پریذیڈنسی میں ’سقیا زمزم‘ انتظامیہ کے ڈائریکٹر عبدالرحمن الزہرانی کے مطابق زمزم کی لیبارٹری اس پانی کے معیار اور سلامتی کے تحفظ کے حوالے سے ایک اہم عنصر ہے۔ یہ تجربہ گاہ جدید ترین ٹکنالوجی اور آلات سے لیس ہے۔ یہاں متعین خصوصی تکنیکی عملہ روزانہ کی بنیاد پر مختلف جگہاؤں سے یک دم پانی کے نمونے لے کر ان کی جانچ کرتا ہے۔