وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےصحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس ابھی موجود ہے،ابھی وہ وقت نہیں آیا کہ ماسک اتارنے کا کہا جائے۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ ویکسی نیشن بیماری کے مضر اثرات کو تو روکتی ہے مگر ماسک کا استعمال یقینی بنائیں۔
ڈاکٹر فیصل نے کہا کہ اگر ویکسین لگوائیں اور سماجی فاصلہ رکھیں تو وبا میں کمی آسکتی ہے، احتیاط کریں گےتو ہی کورونا کی چوتھی لہر پر قابو پا سکیں گے۔